پولیس اہلکار کا ضعیف والدہ پر تشدد، تھپڑوں کی بارش، کپڑے پھاڑ ڈالے

راولپنڈی میں افسوسناک واقعہ، مجھے اور بیٹے کاشف کو مار سکتا ہے،والدہ کی تحفظ کی اپیل
راولپنڈی(آئی این پی ) خون سفید گیا، راولپنڈی میں   پولیس اہلکار بیٹے نے اپنی ضعیف والدہ پر تھپڑوں کی بارش کردی، چہرہ نوچ ڈالا اور کپڑے پھاڑ دئیے۔پولیس کے مطابق  راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے جھنڈا چیچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں راولپنڈی پولیس میں تعینات پولیس اہلکار نے اپنی ضعیف والدہ اور بھائی پر بہیمانہ تشدد کیا۔والدہ کی درخواست پر بدبخت بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اہلکار کی ضعیف والدہ نے بتایا کہ اس کے 3 بیٹے ہیں، جن میں سے 2 فرخ منیر اور کاشف منیر فیملی کے ساتھ میرے پاس ہی رہائش پذیر ہیں۔ فرخ منیر پولیس میں ملازم ہے ، جس نے چابیاں مانگیں تو اسے بتایا کہ چابی گم ہوگئی ہے۔والدہ نے بتایا کہ چابی گم ہونے کا کہنے پر بیٹا فرخ منیر غصے میں آگیا اور مجھے چہرے پر تھپڑ مارے، بالوں سے پکڑا اور کپڑے پھاڑ ڈالے