ضعیف افراد سے لوٹ مارکرنیوالا لٹیرامتحرک

ملزم نے خاتون کے ہاتھ سے سونے کے کڑے کھینچے اور فرارہوگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی
لاہور(کرائم رپورٹف)ساندہ میں ضعیف العمرافراد سے لوٹ مارکرنیوالا لٹیرامتحرک ہے ۔متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ملزم گلی میں موجود ایسے افرادکو نشانہ بناتاہے جو ااسکا فوری تعاقب نہیں کرسکتے۔لیٹرے نے ضعیف خاتون کے ہاتھ سے سونے کے کڑے کھینچے اور فرارہوگیا،ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی، گرفتاری کیلئے پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس کے مطابق فوٹیج میں ملزم کا حلیہ اور زیراستعمال موٹرسائیکل بالکل واضح ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔