تلخ کلامی کے بعد ملزمہ سمیرا گرفتار، زخمی اہلکار کو فوری ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں میں محمود بوٹی ناکہ پر دوران چیکنگ کار سوار خاتون نے تلخ کلامی پر لیڈی اہلکار کا بوتل سے سر پھاڑنے کا واقعہ پیش آیا ایس پی کینٹ کی ہدایت پر مناواں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ سمیرا کوگرفتار کرلیازخمی خاتون اہلکار کوطبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیاایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابقمتاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامزد ملزمہ سمیرا کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے گرفتار ملزمہ مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دی گئی قوم کے محافظوں پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا