ملزم سا لڑائی جھگڑا کر رہے تھے ، پولیس آنے پر حملہ کردیا ، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ کے علاقے میں تھانیدار سمیت 5 پولیس اہلکاروں پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ سب انسپکٹر منیب گوہر کی مدعیت میں 9 نامزد اور 12 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم سادات پارک ڈاکخانہ کے قریب لڑائی جھگڑا کر رہے تھے پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان نے اہلکاروں پر حملہ کر دیاایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی وردیاں بھی پھاڑ دیں۔