اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے ضعیف العمری کے باعث دہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ سپریم کورٹ نے 76 سالہ مجرم محمد ممتاز کو ضعیف العمر ہونے کی بنیاد پر سزا میں رعایت دی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قتل کا واقعہ کسی پہلے سے طے شدہ منصوبے کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ خونی تصادم کا آغاز گلی سے مویشی گزارنے کے معمولی تنازع پر ہوا۔سپریم کورٹ کے مطابق مجرم کی اہلیہ اور مقتولہ کے درمیان ہاتھا پائی جھگڑے کی بنیاد بنی