رونادھونا پیپلز پارٹی کی عادت بن گئی ہے:عظمی بخاری

یہ نہیں ہو سکتا  آپ جنوبی پنجاب کارڈ کھیلیں  اورسندھ میں انتظامی یونٹس نہیں بن سکتے
دوسری طرف سے سیاسی درجہ حرارت کم ہو گا تو ہماری طرف سے بھی کمی آئے گی:وزیراطلاعات پنجاب
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری  نے کہا ہے  ہم پیپلز پارٹی کی کارکردگی پوچھتے ہیں تو وہ چھپاتے پھرتے ہیں،نہیں ہو سکتا کہ آپ جنوبی پنجاب کارڈ کھیلیں اور سندھ میں انتظامی یونٹس نہیں بن سکتے۔ ایک بیان میں انہوں نے  کہا   پیپلز پارٹی نے کراچی کے لوگوں کو ٹینکر مافیا کے حوالے کیا ہوا ہے، جبکہ وفاق کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سیلاب میں بلاول بھٹو نے مشورہ دیا تھا کہ خیرات مانگنے نکل جائیں، وزیرِاعلی پنجاب نے اپنے وسائل سے سیلاب میں کام کروایا، وفاق نے کوئی سپورٹ نہیں دی۔وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا  یہ رونا دھونا پتہ نہیں کیوں ان کی عادت بن گئی، اگر دوسری طرف سے سیاسی درجہ حرارت کم ہو گا تو ہماری طرف سے بھی کمی آئے گی