وزیر اعظم بجلی سستی کرکے حاتم طائی کی قبر پر لات مار رہے ہیں، معیشت کو کھڑا کرنا ہے تو ایگرو بیسڈ اکانومی لانا پڑیگی، سینئر رہنما پیپلز پارٹی
کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے سے پہلے چیک کرلیں کسان ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں، پنجاب نہ کسی کا حق چھینتا ہے نہ اپنا حق کھانے دیتا ہے:وزیر اطلاعات
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری منظور نے کہا ہے وزیراعظم بجلی سستی کر کے حاتم طائی کی قبر پر لات مار رہے ہیں رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا نہریں قومی منصوبہ نہیں یہاں تماشا لگایا جا رہا ہے، کسان تباہ ہو گا تو ملک تباہی ہو گا، یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ملکی معیشت کو کھڑا کرنا ہے تو ایگرو بیسڈ اکانومی لانا پڑیگی، کپاس ہماری ضرورت سے کم پیدا ہو رہی ہے، زراعت پر ٹیکس پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا صدر مملکت صرف پارلیمنٹ کے بل اور آرڈیننس کی منظوری دیتا ہے، پاکستان میں چار پانچ برس کے بعد زیادہ پانی آتا ہے۔ سسٹم میں پانی موجود نہیں، جس صوبے کا مسئلہ ہے اسکے لوگ بات کریں، آپ نے نان ایشو کھڑا کیا۔ پہلے دو صوبوں کے حالات خراب ہیں اب تیسرے میں کرنا چاہتے ہیں، یہ منصوبہ بالکل قابل عمل ایبل نہیں۔ کون سی نہر بند کر رھے ہیں۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی یہ نہیں ہونے دیگی، ہم ہر جگہ کاشتکاروں کیساتھ کھڑے ہونگے۔
دوسرا نٹرو
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے نہروں پر سیاست سندھ کا کام ہے، پیپلزپارٹی گھر کی لڑائی میڈیا پر لڑنے کی کوشش نہ کرے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ والے کہتے ہمارا پانی ہے آپ کہتے یہ پنجاب کا پانی ہے، پیپلزپارٹی پہلے آپس میں طے کرلے یہ کس کا پانی ہے، آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کی لڑائی نہیں لڑ سکتے؟انہوں نے کہا کہ ہمیشہ نہروں پر سیاست کرنا سندھ کا کام رہا ہے لیکن یہاں یہ نہیں ہوتا، کسانوں کے ساتھ کھڑے ہونے سے پہلے چیک کرلیں کسان آپکے ساتھ کھڑے ہیں یا نہیں، پنجاب نہ کسی کا حق چھینتا ہے نہ کسی کو اپنا حق کھانے دیتا ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کا رول ادا کیا ہے، وزیراعلی پنجاب سے سوال کرنے کی بجائے صدر پاکستان سے پوچھ لیں تو بہتر ہوگا، پیپلزپارٹی گھر کی لڑائی میڈیا پر لڑنے کی کوشش نہ کرے۔