کے پی میں دہشت گردی، کرپشن، لاقانونیت اور بیڈ گورننس روزانہ دروازے پر دستک دیتی ہے، لوہاں کی حکومت اس پر کوئی بات نہیں کرتی
جس کو دیکھو پنجاب پر انگلی اٹھانے آجاتا ہے، اپنے صوبوں کی حالت دیکھنی چاہئے‘ وزیراعلی خیبرپختونخوا ہر ماہ وفاق کو فنڈز کیلئے خط لکھتے ہیں
لاہور (سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے جن کو چندے اور امداد کھانے کی عادتیں پڑی ہوں وہ دوسروں کو بھی یہی درس دیں گے۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جس کو دیکھو وہ پنجاب پر انگلی اٹھانے آجاتا ہے، حالانکہ اپنے صوبوں کی حالت دیکھنی چاہئے، کے پی میں دہشت گردی، کرپشن، لاقانونیت اور بیڈ گورننس روزانہ دروازے پر دستک دیتی ہے، لیکن وہاں کی حکومت اس پر کوئی بات نہیں کرتی۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ بونیر، صوابی اور سوات میں سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے، کیا کے پی حکومت نے ان متاثرین کو امداد فراہم کی؟ آپ کے وزیراعلی ہر مہینے وفاق سے فنڈز کیلئے خط لکھتے ہیں اور آپ یہاں شیخ چلی کی طرح شیخیاں بکھیر رہے ہیں، کے پی کابینہ کے دو وزرا نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی کرپشن کی کہانیاں سنا کر استعفے دیئے ہیں۔