پنجاب گورننس اور ترقی میں آگے، صوبے کی ترقی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے
پنجاب میں خواتین با اختیار بن رہی ہیں، یہ میرے لئے فخر کا مقام ہے:ٹریننگ کالج چوہنگ میں لیڈی پولیس افسروں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے پنجاب آج گورننس اور ترقی میں آگے ہے، پنجاب کی ترقی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ٹریننگ کالج چوہنگ میں لیڈی پولیس افسروں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب کی ہونہار، ہمت والی بیٹیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی، بچیوں کے درمیان کھڑے ہو کر فخر اور جذبات بڑھ جاتے ہیں، بچیوں نے 40 ہفتوں کی ٹریننگ مکمل کی۔انہوں نے کہا کہ بچیوں پر یقین کرنے والے والدین قابل تحسین ہیں، خواتین تمام اداروں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، پنجاب میں خواتین با اختیار بن رہی ہیں، یہ میرے لیے فخر کا مقام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وردی پہننا آسان نہیں، فرائض کا احساس لازمی ہے، پنجاب میں بچیاں سکوٹی سہولت سے مستفید ہو رہی ہیں، خواتین آج بآسانی ٹیکسی چلا کر روزگار کما رہی ہیں، خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں، پنجاب آج ہر شعبے میں سبقت لے گیا ہے، پنجاب جس طرح چل رہا ہے اس کی مثال پوری دنیا دے رہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ ہے، کرائم ریٹ کم ہوگیا، ہمیں پنجاب کے گلی محلوں کو بیٹیوں کیلئے محفوظ بنانا ہے، پنجاب کو خواتین کیلئے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب سے درخواست ہے خواتین کی بھرتی کا عمل مزید آسان بنایا جائے، میں پولیس سے براہ راست رابطہ رکھتی ہوں