انسداد منشیات فروشی کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے: ایس پی قاضی علی رضا
لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گلی محلوں میں منشیات فروشی کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم زوالفقار عرف سولی کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی 1340 گرام چرس برآمد کی گئی ملزم کو دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے ملزم لاہور کے مختلف مقامات پر پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ایس پی سٹی نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر ایس ایچ او راوی روڈ اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے