وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے خلائی تحقیقاتی سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ مریم نواز نے وزیراعظم، سائنسدانوں، انجینئرز اور سیٹلائٹ پروگرام سے وابستہ تمام ماہرین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی محنت اور صلاحیتوں کا نتیجہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اس منصوبے میں چین کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے مابین سائنسی و تکنیکی تعاون کو سراہا۔