وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سعودی عرب میں قومی دن کا جشن منایا جاتا ہے تو پاکستان بھی اس خوشی میں شریک ہوتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں بلکہ ہر مسلمان کے لیے عقیدت اور محبت کا مرکز ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ پوری امتِ مسلمہ کی ڈھال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ سعودی عرب میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں۔