ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اگست 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی نے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جس کے تحت:
سپر 98 پیٹرول: 2.69 درہم فی لیٹر (جولائی میں 2.7 درہم تھا)
اسپیشل 95 پیٹرول: 2.57 درہم فی لیٹر (جولائی میں 2.58 درہم تھا)
ای پلس پیٹرول: 2.50 درہم فی لیٹر (جولائی میں 2.51 درہم تھا)
ڈیزل: 2.78 درہم فی لیٹر (جولائی میں 2.63 درہم تھا)
یاد رہے کہ یو اے ای نے 10 سال قبل ایندھن کی قیمتوں کو عالمی نرخوں کے مطابق ڈی ریگولیٹ کردیا تھا اور ہر ماہ قیمتوں کا ازسرِ نو جائزہ لیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پیٹرول کی مستحکم قیمتیں افراط زر اور نقل و حرکت کے اخراجات کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔یو اے ای عالمی سطح پر سب سے کم پیٹرول قیمتوں والے 25 ممالک میں شامل ہے، جہاں اوسط قیمت 2.58 درہم فی لیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔