ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اگست 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
قیمتوں کی تفصیلات:
خلیج ٹائمز کے مطابق یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی نے نئی قیمتوں کا اعلان کیا:
سپر 98 پیٹرول: 2.69 درہم فی لیٹر (جولائی: 2.70 درہم)
اسپیشل 95 پیٹرول: 2.57 درہم فی لیٹر (جولائی: 2.58 درہم)
ای پلس پیٹرول: 2.50 درہم فی لیٹر (جولائی: 2.51 درہم)
ڈیزل: 2.78 درہم فی لیٹر (جولائی: 2.63 درہم)
عالمی درجہ بندی:
یو اے ای دنیا کے ان 25 ممالک میں شامل ہے جہاں پیٹرول کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔ملک میں پیٹرول کی اوسط قیمت 2.58 درہم فی لیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔