یو اے ای میں جولائی کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری

یو اے ای میں جولائی کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے جولائی 2026 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جن کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

مسلسل چار ماہ تک اضافے کے بعد اس بار ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔اعلان کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.95 درہم سے کم ہو کر 3.40 درہم فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔اسی طرح اسپیشل 95 پیٹرول کی نئی قیمت 3.29 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو جون میں 3.83 درہم فی لیٹر تھی۔ای پلس 91 پیٹرول کی قیمت بھی 3.76 درہم سے کم ہو کر 3.21 درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ڈیزل کی قیمت 4.33 درہم سے کم ہو کر 3.60 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے باعث جولائی میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی توقع کی جا رہی تھی، جس کی عکاسی نئی قیمتوں میں بھی ہوئی ہے۔

ماہانہ بنیادوں پر ایندھن کی قیمتوں میں ردوبدل کا براہِ راست اثر شہریوں کے سفری اخراجات اور گھریلو بجٹ پر پڑتا ہے، کیونکہ فیول روزمرہ زندگی کی اہم ضرورت ہے۔یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں متحدہ عرب امارات نے اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، جو یکم مئی 2026 سے مؤثر ہوا۔ اس فیصلے کے بعد ملک کو خام تیل کی پیداوار میں اضافے کے لیے زیادہ گنجائش حاصل ہوئی ہے۔