اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے، اور محمود خان اچکزئی متحدہ اپوزیشن کے واحد امیدوار ہوں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی یقین دہانی کرائی اور قانونی ضابطے پورے کرکے نوٹی فکیشن جاری کرنے کا عندیہ دیا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسپیکر آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہوجائے گا اور دستاویزات کی تصدیق کل تک مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، خان صاحب چیئرمین ہیں اور رہیں گے، اور ان کے فیصلے کو کوئی سیاسی یا اپیکس کمیٹی تبدیل نہیں کر سکتی۔ابتک صرف ایک ہی نامزدگی ہوئی ہے، اور اسپیکر کے اختیار میں ہے کہ وہ جب چاہے نوٹی فکیشن جاری کر سکتے ہیں۔