لاہور: سینیٹ جنرل سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری روز اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز نے بھی اپنے کاغذات جمع کروا دیے ہیں۔
سلمیٰ اعجاز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گی۔گزشتہ روز رانا ثناء اللہ سمیت تین افراد نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ امیدوار آج شام 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔ ریٹرننگ افسر کل امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کریں گے، جبکہ 23 اگست تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل کی جائے گی۔متعلقہ ذرائع کے مطابق انتخابی میدان 9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی ہال میں سجایا جائے گا، جہاں امیدوار اپنی جیت کے لیے انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ یہ ضمنی الیکشن سینیٹ جنرل سیٹ کے لیے اہم حیثیت رکھتا ہے اور سیاسی حلقوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔