آسٹریلوی سینیٹر کورین ہولینڈ نومولود بیٹے کے ہمراہ پارلیمنٹ میں پہلے خطاب کے لیے پہنچ گئیں

آسٹریلوی سینیٹر کورین ہولینڈ نومولود بیٹے کے ہمراہ پارلیمنٹ میں پہلے خطاب کے لیے پہنچ گئیں

آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کی نو منتخب لیبر پارٹی کی سینیٹر کورین ہولینڈ اپنے نومولود بیٹے کو گود میں لیے پارلیمنٹ میں پہلی بار خطاب کرنے پہنچیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا ان کی طاقت ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ سیاست میں کیوں ہیں۔ کورین ہولینڈ نے مطالبہ کیا کہ ماؤں کے لیے کام کی جگہ ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ باآسانی اپنے بچوں کے ساتھ کام کرسکیں۔سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے، متعدد صارفین نے اسے "متاثر کن لمحہ" قرار دیا اور کہا کہ یہ خواتین کے لیے مزید حوصلہ افزا مثال ہے۔