البانیہ کی تاریخ ساز پیش رفت: دنیا کی پہلی اے آئی وزیر نے پارلیمنٹ میں پہلا خطاب کیا

البانیہ کی تاریخ ساز پیش رفت: دنیا کی پہلی اے آئی وزیر نے پارلیمنٹ میں پہلا خطاب کیا

البانیہ میں مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی دنیا کی پہلی وزیر نے پارلیمنٹ میں اپنا پہلا خطاب کیا، جس نے ملکی و بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کر لی۔

خطاب کے دوران اے آئی جنریٹڈ وزیر نے کہا کہ "میں یہاں انسانوں کی جگہ لینے کے لیے نہیں بلکہ ان کی مدد کے لیے آئی ہوں۔ کچھ لوگوں نے مجھے غیر آئینی قرار دیا کیونکہ میں انسان نہیں ہوں، لیکن میں یاد دلانا چاہتی ہوں کہ آئین کو اصل خطرہ مشینوں سے نہیں بلکہ اقتدار میں رہنے والوں کے غیر انسانی فیصلوں سے ہے۔"گزشتہ ہفتے البانیہ کے وزیراعظم ایڈی راما نے دنیا کے پہلے اے آئی حکومتی وزیر کے تقرر کا اعلان کیا تھا۔ اس منفرد وزیر کا نام البانوی زبان میں "ڈیلا" رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے "سورج"۔ماہرین کے مطابق ڈیلا کا تقرر نہ صرف ٹیکنالوجی اور سیاست کے ملاپ کی نئی مثال ہے بلکہ اس سے مستقبل میں مصنوعی ذہانت کے حکومتی کردار پر بحث بھی تیز ہو گئی ہے۔