اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 3 دن کے اندر 3 فیصلے آئے جن میں مجموعی طور پر 45 سال کی سزا سنائی گئی، یہ فیصلے جمہوریت کے لیے خطرناک ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کے لیے ان کی اہلیہ کو سزا سنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے فیصلے میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو بھی سزا سنائی گئی، یہاں تک کہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو بھی سزا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ "چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ رات 2 بجے تک ٹرائل چلتا ہے، ایسے ملزمان جن کے خلاف ایک سے زائد ایف آئی آرز ہوں ان کے کیسز دوسری جگہوں پر رک جاتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے اور جمہوریت مضبوط ہو۔"بیرسٹر گوہر نے عدلیہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام اب عدلیہ سے مایوس ہوچکے ہیں، تاہم ابھی وقت ہے کہ نظام کو بچایا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔