راولپنڈی میں تین ماہ کے دوران 94 مجرمان کو مختلف سزائیں، 198 ملزمان بری

راولپنڈی میں تین ماہ کے دوران 94 مجرمان کو مختلف سزائیں، 198 ملزمان بری

راولپنڈی میں گزشتہ تین ماہ کے دوران عدالتوں نے مختلف مقدمات میں 94 مجرمان کو مختلف سزائیں سنائیں جبکہ 198 ملزمان کو باعزت بری کردیا۔

اعداد و شمار کے مطابق قتل کے 13 مقدمات میں 24 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں، جن میں 12 کو سزائے موت، 5 کو عمر قید، ایک کو 13 سال قید اور 6 مجرمان کو ہرجانہ کی سزا دی گئی۔زیادتی کے 5 مقدمات میں 7 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں۔ ان میں 6 کو عمر قید اور ایک کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔منشیات کے 63 مقدمات میں 63 مجرمان کو مختلف سزائیں ہوئیں، جن میں ایک کو 15 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ، 3 کو 14 سال قید اور 15 لاکھ روپے جرمانہ، 7 کو 10 سال قید اور 11 لاکھ روپے جرمانہ سنایا گیا۔

اسی طرح 49 مجرمان کو 9 سال قید اور 49 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے، 2 کو 5،5 سال قید اور 40،40 ہزار روپے جرمانہ جبکہ ایک کو 10 ماہ قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ سنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق قتل، ڈکیتی، چوری، زیادتی اور منشیات کیسوں میں مجموعی طور پر 198 ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر بری کر دیا گیا۔ تھانہ نیو ٹاؤن کے موٹر سائیکل چوری کے 12 مقدمات میں بھی ملزمان کو ڈسچارج کر دیا گیا۔