گڈاپ ٹاؤن: کیریئر ٹرک میں آگ، 74 نئی موٹر سائیکلیں جل گئیں

گڈاپ ٹاؤن: کیریئر ٹرک میں آگ، 74 نئی موٹر سائیکلیں جل گئیں

کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں کیریئر ٹرک میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کی 74 نئی موٹر سائیکلیں جل گئیں۔

متاثرہ گاڑی اولڈ سجاد ہوٹل کے قریب تھی اور ٹرک کراچی سے ملتان جا رہا تھا۔جلنے والی موٹر سائیکلوں میں 71 جی ڈی 110 ایس اور 3 جی آر 150 شامل ہیں۔ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی کے مطابق آگ کا سبب ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ تھا۔کمپنی کے عملے اور ڈرائیور نے فائر بریگیڈ کے تعاون سے آگ بجھائی۔آگ کے نتیجے میں ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔متعلقہ کمپنی نے واقعے کی رپورٹ گڈاپ سٹی تھانے میں درج کرا دی ہے۔واقعے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، جن میں ٹرک آگ کی لپیٹ میں دکھائی دیتا ہے۔