گڈاپ ٹاؤن نہر حادثہ: ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

گڈاپ ٹاؤن نہر حادثہ: ایک اور لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن کی کونکر ندی سے تین روز قبل ڈوبنے والے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی ہے، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نہر سے اب تک خاتون سمیت پانچ افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بچے سمیت مزید دو افراد کے ڈوبنے کی اطلاعات ہیں جن کی تلاش کا کام مسلسل جاری ہے۔حکام کے مطابق 9 ستمبر کو ایک رکشہ اور کار حادثے کے نتیجے میں نہر میں جا گرے تھے، جس کے باعث یہ افسوسناک سانحہ پیش آیا۔ لاشوں کی تلاش اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔