راجیہ سبھا میں جیا بچن کا 'آپریشن سندور' پر مودی حکومت کو کڑا جواب

راجیہ سبھا میں جیا بچن کا 'آپریشن سندور' پر مودی حکومت کو کڑا جواب

نئی دہلی: بھارتی اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی سینئر رہنما جیا بچن نے راجیہ سبھا میں ’آپریشن سندور‘ پر شدید تنقید کرتے ہوئے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ مون سون سیشن کے دوران جیا بچن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس آپریشن کو "سندور" جیسا علامتی اور جذباتی نام دینا سراسر غیر مناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس آپریشن کے نتیجے میں کئی خواتین کا "سندور" مٹ گیا ہے کیونکہ فوجی نوجوان اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔حکومتی ارکان کی مداخلت پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے جیا بچن نے کہا کہ جب دوسروں کو بولنے کا موقع دیا جاتا ہے تو اُنہیں بھی بغیر روک ٹوک کے اپنی بات مکمل کرنے دی جائے۔ انہوں نے حکومتی بینچ کی باتوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "براہ کرم مجھے کنٹرول نہ کریں، میرے کان سب کچھ سن سکتے ہیں۔"ویڈیو میں جیا بچن کی تقریر کے دوران شیو سینا کی رکن پریانکا چترویدی کو مسکراتے دیکھا گیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس پر عوامی بحث چھڑ گئی۔