ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز سمیت تحریک انصاف کے 108 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق، مقدمے میں نامزد عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت مرکزی قیادت کو 10، 10 سال قید کی سزا دی گئی جبکہ رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔دوسری جانب عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، زین قریشی اور سابق صوبائی وزیر پنجاب خیال کاسترو کو مقدمات سے بری کردیا۔