انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 59 ملزمان کو 10 سال قید کی سزائیں سنائیں، جبکہ 16 ملزمان کو 3، 3 سال قید اور 34 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔
عدالت نے مجموعی طور پر 75 ملزمان کو سزائیں سنائیں۔ یہ مقدمہ 9 مئی کے جلاؤ، گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے چار مقدمات میں سے چوتھا تھا، جو سمن آباد تھانے میں درج ہوا تھا اور اس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 109 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ فیصل آباد میں دیگر تین مقدمات کے فیصلے پہلے ہی سنائے جا چکے تھے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اس معاملے میں قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مجرمان کے خلاف سخت سزا سنائی۔