ایرانی صدر کے سیاسی مشیر مہدی سنائی کے مطابق، ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
دورے کے دوران وہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔مہدی سنائی نے کہا کہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبائی اور سرحدی تعاون کو بڑھانا اور تجارتی تبادلے کو موجودہ 3 ارب ڈالر سے آگے لے جانا بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔خیال رہے کہ مسعود پزشکیان گزشتہ دو برسوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے ایرانی صدر ہوں گے۔ اس سے قبل اپریل 2024 میں سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا تین روزہ دورہ کیا تھا۔