بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کا اپنے نام پر بینک کھولنے کا دعویٰ

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کا اپنے نام پر بینک کھولنے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا کی ایک اشتہاری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے اپنے نام پر بینک کھلنے کا دعویٰ کر دیا۔

ویڈیو میں اروشی روٹیلا نے نہ صرف خود کو ریاضی کے میدان میں پائتھاگورس کے بعد سب سے بڑی شخصیت قرار دیا بلکہ یہ بھی کہا کہ انہوں نے ایک نیا ریاضی کا مسئلہ حل کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی دولت دوگنی ہوگئی ہے۔اداکارہ نے مزید دعویٰ کیا کہ مشہور سرمایہ کار وارن بفیٹ ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہیں بھارت کی اگلی وزیر خزانہ قرار دے رہے ہیں۔ویڈیو کلپ میں ایک موقع پر جب ویٹر ان کے لیے فرائیڈ چکن لاتا ہے تو اروشی ہنستے ہوئے کہتی ہیں:’’اروشی فرائیڈ چکن لانچ کرتے ہیں!‘‘یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کے ان دعوؤں پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔