اروشی روٹیلا اور ننداموری بالاکرشنا کے ڈانس پر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان

اروشی روٹیلا اور ننداموری بالاکرشنا کے ڈانس پر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی نئی فلم "ڈاکو مہاراج" کے گانے نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

 گانے کی کوریوگرافی، اروشی کے لباس اور ساتھی اداکار ننداموری بالاکرشنا کے ساتھ ڈانس پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، اروشی روٹیلا کی عمر 30 سال جبکہ ننداموری بالاکرشنا 64 سال کے ہیں۔ صارفین نے اس عمر کے فرق کو نازیبا قرار دیا ہے اور گانے کے ڈانس اور اداکارہ کے انداز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔مداحوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گانے کی دوبارہ شوٹنگ کی جائے یا اسے فلم سے مکمل طور پر ہٹا دیا جائے۔ گانے کی کوریوگرافی، سینز، اور اداکاری کو بھی غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔اس تنازعہ پر ابھی تک فلم کی ٹیم یا انتظامیہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ فلم "ڈاکو مہاراج" 12 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔