بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا اپنی نئی فلم ’’ڈاکو مہاراج‘‘ کے گانے ’’دابیدی ڈبیدی‘‘ میں فحش ڈانس کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔
گانے کی کوریوگرافی پر سوشل میڈیا صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اسے ’’غیر اخلاقی‘‘ قرار دیا۔گانے کی ویڈیو میں اروشی روٹیلا اور 64 سالہ اداکار ننداموری بالا کرشنا کے ساتھ کچھ ایسی کوریوگرافی دکھائی گئی ہے، جس پر لوگوں نے شدید ردعمل دیا ہے۔ ان مناظرات کو فحش قرار دیتے ہوئے صارفین نے گانے کی مذمت کی۔تنقید کے بعد اروشی روٹیلا نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ غیر معمولی نہیں کیا اور انہیں اس ردعمل کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گانا بالا کرشنا کے مداحوں کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا اور اس کے بول بھی ان کی سوچ کے مطابق ترتیب دیے گئے تھے۔اداکارہ نے اپنے ریہرسل کلپس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ بہت اچھا ہو رہا تھا اور وہ اس گانے میں اپنے معمول کے انداز میں کام کر رہی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گانے کے دوران جو کچھ بھی پیش آیا، وہ سب کچھ پلان کے مطابق تھا اور انہیں اس طرح کے منفی ردعمل کی توقع نہیں تھی۔اروشی روٹیلا نے یہ بھی کہا کہ وہ تعمیری تنقید کو قبول کرتی ہیں، لیکن وہ اس سے اپنے کام کے جذبے پر اثرانداز نہیں ہونے دیتیں۔ ’’دابیدی ڈبیدی‘‘ گانے میں بالا کرشنا کے مشہور ڈائیلاگ بھی شامل ہیں۔فلم ’’ڈاکو مہاراج‘‘ 12 جنوری 2025 کو مکڑ سانکرانتی کے موقع پر ریلیز ہوئی، جس میں بوبی دیول تیلگو فلموں میں اپنا پہلا کردار ادا کر رہے ہیں۔