مندر کے حوالے سے دعویٰ، اروشی روٹیلا کیلئے نئی مشکل بن گیا

مندر کے حوالے سے دعویٰ، اروشی روٹیلا کیلئے نئی مشکل بن گیا

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا حالیہ دنوں اپنے ایک متنازعہ بیان کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئی ہیں۔

 اروشی نے ایک انٹرویو کے دوران بدری ناتھ کے قریب واقع ایک مندر کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ اس مندر کا نام ان کے نام پر رکھا گیا ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد مقامی لوگوں میں شدید تشویش اور غصہ پایا جا رہا ہے، اور اب انہیں معافی دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مندر کی تاریخی اور مذہبی اہمیت ہے، اور اروشی کا بیان اس کی توہین کے مترادف سمجھا جا رہا ہے۔ اس بیان کے بعد کئی لوگ مندر کے تاریخی پس منظر پر بحث کر رہے ہیں اور اداکارہ کے دعوے کی سچائی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ اداکارہ کا یہ بیان مقامی روایات اور عقائد کی خلاف ورزی ہے۔ اس حوالے سے کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے، اور اداکارہ کے خلاف ردعمل میں اضافہ ہو رہا ہے۔اب تک اروشی روٹیلا یا ان کی ٹیم کی طرف سے اس معاملے پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم، بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے اس بیان نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے، جس کی وجہ سے ان کے خلاف مقامی سطح پر غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔