اروشی روٹیلا نے شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی، مزید ڈھائی سال تک شادی نہ کرنے کا اعلان

اروشی روٹیلا نے شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی، مزید ڈھائی سال تک شادی نہ کرنے کا اعلان

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا نے حال ہی میں اپنی شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے اور اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ مزید ڈھائی سال تک شادی نہیں کر پائیں گی۔

 انہوں نے اس بارے میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ اب تک سنگل زندگی گزار رہی ہیں۔اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کی جانب سے شادی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی اپنی توجہ اپنے کیریئر اور کام پر مرکوز رکھنا چاہتی ہیں۔ اروشی روٹیلا نے میڈیا میں کرکٹر رشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کی تردید کی اور انہیں بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ "آر پی" کا مطلب رام پوتھینی ہے، اور ان کا رشبھ پنت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یاد رہے کہ اروشی روٹیلا اور رشبھ پنت کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کئی افواہیں میڈیا میں زیر گردش رہیں، تاہم اداکارہ نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی تھی۔