پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کا علاج:کروڑوں کے فنڈز جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)اڑھائی سال کے دوران مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کو علاج کیلئے 33 کروڑ 81 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ 41 بچوں کی کوکلئیرامپلانٹ سرجریز کیلئے 7 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے۔ دماغی معذور (سیریبل پالسی) 654 بچوں کو ماہانہ 10 ہزار جبکہ مجموعی طور پر 14 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی۔تھیلیسمیا سے متاثرہ 161 بچوں کو ماہانہ 15 ہزار اور مجموعی طور پر طبی اخراجات کیلئے 5 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد جاری کیے گئے۔ قوت سماعت کے دیگر عارضوں کا شکار 162 بچوں کو علاج معالجے کیلئے 1 کروڑ 2 لاکھ روپے سے زائد جاری کیے گئے۔ مختلف سنگین بیماریوں کا شکار 193 بچوں کو علاج معالجے کیلئے 3 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد دئیے گئے۔زیر تعلیم 58 سپیشل بچوں کو 1 کروڑ روپے سے زائد کے وظائف دئیے گئے۔پولیس ملازمین کے جسمانی معذور 131 بچوں کو وہیل چیئرز بھی فراہم کی گئیں۔