پنجاب پولیس:ملازمین کے بچوں کے علاج کیلئے فنڈز جاری

لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کے لیے پرعزم ہیں۔ اس سلسلے میں صوبہ بھر کے ملازمین کے سنگین بیماریوں میں مبتلا بچوں کے علاج معالجے کے لیے 27 لاکھ 22 ہزار روپے جاری کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کانسٹیبل محمد عرفان کو بیٹے کی کوکلیئر امپلانٹ سرجری کے لیے 16 لاکھ 60 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔ کانسٹیبل محمد سرور کو بیٹے کی ٹانگوں کی سرجری، کانسٹیبل محمد رمضان کو بیٹے کے جگر کے علاج، اور ہیڈ کانسٹیبل عاصم شہزاد کو بیٹی کے کینسر کے علاج کے لیے اڑھائی لاکھ روپے فی کس دیے گئے۔ڈرائیور کانسٹیبل کامران حسین اور کانسٹیبل عابد حسین کو بچوں کے علاج کے لیے ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ کانسٹیبل محمد رفیق اور ای ڈی سی آپریٹر محمد عارف کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 12 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔ آئی جی پنجاب نے مذکورہ فنڈز ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی اور منظوری کے بعد جاری کیے۔