15 لاکھ روپے سے زائد فنڈز بچوں کے علاج اور فلاح کیلئے دیدئیے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور سمیت مختلف اضلاع میں پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج کے لیے 15 لاکھ 9 ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے۔ ہیڈ کانسٹیبل سجاد احمد کی بیٹی کے سماعت علاج کیلئے 10 لاکھ 19 ہزار، ہیڈ کانسٹیبل عاصم شہزاد کی بیٹی کے کینسر علاج کیلئے 2 لاکھ 50 ہزار، اور دیگر اہلکاروں کے بچوں کے علاج کے لیے بھی فنڈز فراہم کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کی صحت اور فلاح پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔