سپیشل بچوں کے علاج کیلئے 8 کروڑ 89 لاکھ کے فنڈز جاری

لاہور (خصوصی رپورٹ)رواں سال لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج کے لیے 8 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سیریبرل پالسی کے مرض میں مبتلا 721 بچوں کو ماہانہ 20 ہزار روپے کے حساب سے مجموعی طور پر 6 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد رقم فراہم کی گئی۔ تھیلی سیمیا سے متاثرہ 171 بچوں کو طبی اخراجات کے لیے ماہانہ 30 ہزار روپے کے حساب سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 53 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے۔