ہوم سیکرٹری، ڈی آئی جی کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)ہوم سیکرٹری ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور ڈی آئی جی غازی صلاح الدین نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا دورہ کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری عظمیٰ سلیم، ایس ایس پی ایڈمن ضیاء اللہ، ایس پی عمران کرامت بخاری اور میجر ریٹائرڈ غلام صفدر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔افسران نے چائنیز فرنٹ ڈیسک پر چینی ماہرین کی آمد و رفت، رجسٹریشن اور سکیورٹی سے متعلق ڈیٹا انٹری کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ہوم سیکرٹری ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے مطابق چائنیز سمیت تمام غیر ملکیوں کی سکیورٹی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح  ہے۔