ہوم سیکرٹری پنجاب کا محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ۔

لاہور (خصوصی رپورٹ )ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیااورجنگی صورتحال پر تمام اضلاع کے کنٹرول رومز کو چیک کیا۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کو اضلاع کے کنٹرول رومز سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔ ہوم سیکرٹری نے ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی کو کنٹرول روم میں مسلسل موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تمام افسران چوکس رہیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال کے سدباب کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں،کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں۔