ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے دفتر میں اردل روم کا انعقاد ،6 افسران کا جواب تسلی بخش نہ ہونے پر سزائیں برقرار
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس لاہور میں کڑے احتساب کا عمل جاری ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے اپنے دفتر میں13 شوکاز نوٹسز اور 14اپیلوں پر سماعت کی اختیارات سے تجاوز پر 1 انسپکٹر کوملازمت سے برطرف کر دیا گیا،8افسران کو شوکاز نوٹس پر سزائیں دی گئی،4افسران کے تسلی بخش جواب پر شوکاز نوٹس فائل کر دیے گئے۔ اپیلوں کے سلسلہ میں بھی افسران اردل روم میں پیش ہوئے۔6 افسران کا جواب تسلی بخش نہ ہونے پران کی سزائیں برقرار رکھنے کا حکم دیا۔13افسران کی سزاؤں میں کمی کا حکم دیا۔