لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی نقب زن و سنیچر گینگ کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزمان گھر والوں کی غیر موجودگی نقب زنی کرتے اور مال مسروقہ لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے ملزمان نقب زنی کے ساتھ معصوم شہریوں کے موبائل اور پرس سنیچ کرنے کی بھی مہارت رکھتے تھے ۔شفیق آباد پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع ملنے پر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے آلہ نقب زنی موبائل اور 50 ہزار نقد رقم سمیت مسروقہ سامان برآمد کرلیادوران گرفتاری ملزمان نے بھاگنے کی ناکام کوشش کی گرفتار ملزمان میں سرغنہ تازہ گل اور صابر شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نے متحرک نقب زنوں کی گرفتاری پر شفیق آباد پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔