سرغنہ فرحان اور عمر شامل،موٹر سائیکل، 5موبائل فونز، نقدی، غیر قانونی اسلحہ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر موبائل سنیچر گینگ کے خلاف پولیس ان ایکشن یے ایس ایچ او باٹا پور انصر نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروا?ی کرتے ہوئے2 رکنی خطرناک فرحان موبائل سنیچر گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان میں سرغنہ فرحان اور عمر شامل ہیں ملزمان سے موٹر سائیکل، 5موبائل فونز، نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان کا مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر موبائل سنیچنگ کرکے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیمزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکل پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھی ایس پی کینٹ نیایس ایچ او باٹا پور انصر نواز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کاررو آیاں جاری ہیں،