لاکھوں مالیت منشیات کی ترسیل ناکام

 لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں مالیت منشیات کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرلیاایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق مصری شاہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزم منور عرف پپو کو گرفتار کیاملزم پیدل چل پھر کر منشیات کی ترسیل کرتا تھاملزم کے قبضہ سے 8 کلو چرس برآمد ہوئی،ملزم شہر کے مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرتا تھاملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ایس پی سٹی نے منشیات فروشی کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے پر ایس ایچ او مصری شاہ علی زیب دستگیر اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔