جاپان میں گرمی کا نیا ریکارڈ، درجہ حرارت 41.2 ڈگری تک پہنچ گیا

جاپان میں گرمی کا نیا ریکارڈ، درجہ حرارت 41.2 ڈگری تک پہنچ گیا

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جاپان میں گرمی نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے اور ملک بھر میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔

جاپانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پریفیکچر ہیوگو کے مغربی علاقے میں بدھ کے روز درجہ حرارت 41.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا، جو ملک کی تاریخ کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔ اس ریکارڈ نے 2020ء میں ہماماتسو اور 2018ء میں کماگایا میں قائم 41.1 ڈگری کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔محکمے کے مطابق سیاحتی مقام کیوٹو میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے جاپان میں گرمی کی شدت کے باعث 10 ہزار 804 افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے جبکہ 16 افراد جاں بحق ہوئے۔ حکومت نے ہیٹ اسٹروک کے خدشے کے پیش نظر کئی شہروں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔یہ ریکارڈ اس وقت سامنے آیا جب مشرقی روس میں 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد جاپان میں سونامی کے خطرے پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔