سعودی عرب میں شدید سردی، درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک گر گیا۔

سعودی عرب میں شدید سردی، درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک گر گیا۔

سعودی عرب کے مختلف علاقے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجۂ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت طریف میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں درجۂ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس کے علاوہ، الجوف کے علاقے القریات اور رفحا میں 0 ڈگری، جبکہ عرعر میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ حفرالباطن میں درجۂ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ تبوک، حائل، بریدہ، اور دیگر علاقوں میں درجۂ حرارت 4 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سردی شمالی اور وسطی سعودی عرب میں زیادہ محسوس ہو رہی ہے اور یہ معمول سے کم درجہ حرارت کے باعث مزید دنوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، بارشوں کا کوئی بڑا امکان نہیں ہے، اور سردی کی لہر سعودی عرب کے بیشتر حصوں میں جاری رہنے کی توقع ہے۔