روس کے دارالحکومت ماسکو میں 23 اور 24 دسمبر کی درمیانی رات کو درجہ حرارت منفی 15.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جسے ماہرین موسمیات نے رواں موسم سرما کی سرد ترین رات قرار دیا ہے۔
روسی ہائیڈرو میٹرولوجیکل سینٹر کے مطابق 22 اور 23 دسمبر کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد موسمیاتی مرکز کا کہنا تھا کہ ماسکو میں اگلی راتوں میں درجہ حرارت کچھ بڑھ جائے گا، لیکن سرد موسم جاری رہے گا۔تاریخی طور پر ماسکو میں 24 دسمبر کی سب سے زیادہ سردی 1892ء میں ریکارڈ کی گئی تھی، جب درجہ حرارت منفی 37.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ دوسری جانب، گرم ترین دسمبر 2015ء میں ریکارڈ کیا گیا، جب کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس شدید سردی کا سلسلہ شمالی یورپ اور روس کے دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیا جا رہا ہے اور شہریوں کو احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔