غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام کیلئے مؤثر قانون سازی کی جائے گی:بلوچستان حکومت

غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام کیلئے مؤثر قانون سازی کی جائے گی:بلوچستان حکومت

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر ممکن قانون سازی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں حالیہ دہرے قتل کا کیس تفتیش کے مراحل میں ہے اور کسی کو بھی قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ترجمان نے مزید کہا کہ ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی، اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے واضح مؤقف اختیار کیا اور مختلف جماعتوں سے بات چیت بھی کی ہے۔