شہر لاہور میں قتل و غارت کے واقعات کی روک تھام کے لیے ہومی سائیڈ پرووینشن یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال لاہور میں 100 سے زائد افراد خاندانی اور دیرینہ دشمنیوں کا شکار ہو کر قتل ہو گئے، جبکہ پچاس خواتین گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے بے دردی سے قتل ہو گئیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہومی سائیڈ پرووینشن یونٹ کا مقصد ایسے واقعات کی روک تھام کرنا ہے، اور ابتدائی طور پر تمام آپریشن زونز کے دفاتر میں اس یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ یونٹ میں شامل افسران سپیشل برانچ اور تھانوں میں آنے والی درخواستوں پر کام کریں گے اور ان واقعات کے روکنے کے لیے پیشگی اقدامات اٹھائیں گے۔