اوورسیز پاکستانی خواتین کیلئے وفاقی ملازمتوں میں عمر کی اضافی رعایت کا اعلان

اوورسیز پاکستانی خواتین کیلئے وفاقی ملازمتوں میں عمر کی اضافی رعایت کا اعلان

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے وزیراعظم کے اعلان کردہ سہولیات و مراعات پیکج کے تحت اوورسیز پاکستانی خواتین کو وفاقی ملازمتوں میں عمر کی بالائی حد میں 2 سال کی اضافی رعایت دے دی گئی۔

وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سول سروس رولز 1993 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد اوورسیز پاکستانی خواتین کو وفاقی ملازمتوں میں مجموعی طور پر 7 سال عمر کی رعایت حاصل ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس ترمیم کا اطلاق ابتدائی تقرری کے تحت وفاقی سرکاری ملازمتوں کے امیدوار اوورسیز خواتین پر ہوگا، جبکہ اوورسیز پاکستانی کی تعریف امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعہ 2 کے تحت کی جائے گی۔