شہر میں رمضان بازار قائم، اشیائے ضروریہ پر 10 فیصد تک رعایت

شہر میں رمضان بازار قائم، اشیائے ضروریہ پر 10 فیصد تک رعایت

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ شہر بھر کے سہولت بازاروں کو باقاعدہ رمضان بازاروں کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

 ہربنس پورہ رمضان بازار میں شہری بڑی تعداد میں خریداری میں مصروف ہیں۔رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ پر خصوصی رعایت دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ گوشت اور بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر 10 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے۔ چینی اوپن مارکیٹ میں 170 روپے فی کلو ہے جبکہ رمضان بازار میں 140 روپے فی کلو دستیاب ہے۔آٹا 10 کلو کا تھیلا 905 روپے جبکہ 20 کلو کا تھیلا 1808 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ دالیں اور دیگر اشیائے خوردونوش بھی 10 فیصد رعایت کے ساتھ دستیاب ہیں۔