وفاقی حکومت کا اہم اقدام: خواتین کاروباری افراد کو انکم ٹیکس میں 25 فیصد رعایت

وفاقی حکومت کا اہم اقدام: خواتین کاروباری افراد کو انکم ٹیکس میں 25 فیصد رعایت

وفاقی حکومت نے خواتین کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی انکم ٹیکس ریٹرنز میں 25 فیصد ٹیکس رعایت حاصل کر سکیں گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کر دیا ہے، اور رعایت انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکنڈ شیڈول پارٹ 3 کے تحت دی جائے گی۔خواتین کاروباری افراد کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن میں علیحدہ ٹیب متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے وہ 25 فیصد ٹیکس کنسیشن کلیم کر سکیں گی۔ڈی جی آئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ان لینڈ ریونیو نے بھی اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خواتین کی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔